منگلورو:30/مئی (ایس اؤ نیوز )دکشن کنڑا ضلع میں پولس افسران ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، کلڈکا واقعہ کو لے کر کلڈکا پربھا کر بھٹ نے ضلع ایس پی کو نااہل اوربے کار کہا ہے وہ ان کی ذہنیت کو واضح کرتی ہے اور ایس پی ہوں کہ کوئی اور افسر کو ان کے جیسوں کی سرٹیفکٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ایس پی کی بے عزتی کرنا قابل مذمت ہے۔ کلڈکا بھٹ اپنے طور پر جو کچھ کہنا چاہا کہہ چکے اب محکمہ کو اپنا کام کرنے دینے کا ضلع یوتھ کانگریس صدر متھون رائی نے خیال ظاہر کیا۔
ضلع کانگریس دفتر میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے متھون رائی نے کہاکہ جمعہ کی نماز کے بعد کلڈکا میں محمد ہاشر اور اس کا دوست بس کے انتظار میں تھے، اسی دوران متھون اور اس کی گینگ نے ہاشر پر حملہ کیا ہے تاکہ علاقہ میں فرقہ وارانہ فسادات کو برپا کیا جاسکے۔ حملہ کو لے کر کلڈکا پربھا کر اپنی سیاست کھیل رہاہے، بندکے دوران کلڈکا پربھا کر پریس کانفرنس کرتاہے اور کہتاہے کہ کلڈکا میں ہندو وں کو کوئی حفاظت نہیں ہونے کی بات کہہ کر نفرت کے ماحول کو بڑھاوادینے کی کوشش کی جارہی ہے۔کلڈکا بھٹ کو ضلع نگراں کاروزیر پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے وہ ایک ایماندار اور سکیولر لیڈر ہیں۔ انہوں نے 6مرتبہ الیکشن جیتاہے اور 2مرتبہ وزیر کا عہدہ سنبھالاہے۔ ضلع پنچایت ممبر چندرپرکاش شٹی ، پدمنابھ ،پرساد ملی وغیرہ اس موقع پر موجود تھے۔